پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 2006 پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2006.67 پوائنٹس کی کمی کے بعد 163,924.31 پوائنٹس پر بند ہوا

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2006.67 پوائنٹس کی کمی کے بعد 163,924.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 355 میں کمی جبکہ 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طور پر 367.094 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 17.99 ارب روپے رہی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 750.08 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48,313.80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیات کے حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 3,247 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 235,637 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 6.56 ارب روپے کے سودے طے پائے، کاروباری سرگرمیوں کے دوران پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 25.87 ملین، سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 22.19 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 22.15 ملین حصص کا لین دین ہوا، یونی کیپ مضاربہ، نشاط چونیاں لمیٹڈ اور شمس ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔