انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (ہفتہ کو) کھیلا جائیگا

کارڈف ۔ 15 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ دونوں ٹیموں …

کارڈف ۔ 15 جون (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شڈول میں شامل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔