جوونائل ڈرائیونگ پرمٹ سے متعلق ملتان میں آگاہی مہم جاری

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات اور سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے جوونائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔

ملتان۔ 24 جون (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات اور سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے جوونائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اس سلسلے میں شہر کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں اور ان کے والدین کو جوونائل ڈرائیونگ پرمٹ، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

سی ٹی او محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ مہم کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو ممکن بنانا ہے۔

مزید خبریں