ایشیا کپ کا دفاع اور ورلڈ کپ ہدف، پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کیمپ ملتان میں جاری

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا سکلز اینڈ ڈویلپمنٹ کیمپ ملتان میں جاری ہے، جس میں 31 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئن ہے اور ٹائٹل کا دفاع ٹیم کی اہم ذمہ داری ہے

ملتان۔ 24 جون (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا سکلز اینڈ ڈویلپمنٹ کیمپ ملتان میں جاری ہے، جس میں 31 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئن ہے اور ٹائٹل کا دفاع ٹیم کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی جسمانی، ذہنی، ٹیکنیکل اور ٹیکٹیکل تیاریوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق ٹیم کا اگلا ہدف انگلینڈ کا دورہ اور پھر ایشیا کپ ہے جبکہ طویل المدتی مقصد آئندہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنا ہے۔شاہد انور نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ سپورٹ سٹاف کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان سینئر ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔شاہد انور نے مزید کہا کہ چار انڈر 19 کھلاڑی اس وقت این سی اے کیمپ میں بھی مصروف ہیں۔

مزید خبریں