موسیٰ خیل کے کسانوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سے ملاقات، زرعی مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی موسیٰ خیل شمس الحق سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی موسیٰ خیل شمس الحق سے ضلع موسیٰ خیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے علاقوں میں کسانوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق نے کہا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کے خوشحال کسان وژن اور حکومت بلوچستان کی خصوصی توجہ کی بدولت زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پورے صوبے میں محکمہ زراعت کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام علاقوں کے دورے کریں اور کسانوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کریں، کسانوں کو کسان کارڈ کے حصول کا طریقہ کار اور رجسٹریشن کے عمل کا طریقہ کار سمجھائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ضلع دفتر سے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف علاقوں میں بھیجی جا رہی ہیں جن کے ثمرات بہت جلد ظاہر ہونگے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے زمینداروں کے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ صوبائی حکومت زمینداروں کے مسائل کی فوری حل اور انہیں ریلیف دینے کیلیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔








