انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے 22 جولائی کوکھیلاجائےگا،سیریز 1-1 سے برابر

لندن۔20جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22جولائی کو ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کے مقام پر کھیلاجائےگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔بھارتی ویمنز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان …

لندن۔20جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22جولائی کو ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کے مقام پر کھیلاجائےگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔بھارتی ویمنز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ویمنز ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو بھارتی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم سے 2-3 سے جیت لی ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں اور ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

ون ڈے سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ میزبان برطانوی ویمنز ٹیم کو بھی بائولنگ آل رائونڈر نیٹ سکیور برنٹ ہی لیڈ کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 22 جولائی کو ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کھیلا جائے گا۔