سائوتھمپٹن۔15جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو)روز باؤل، ساؤتھمپٹن کے مقام پر کھیلاجائےگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ …
انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (بدھ کو )کھیلاجائےگا

مزید خبریں
سائوتھمپٹن۔15جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو)روز باؤل، ساؤتھمپٹن کے مقام پر کھیلاجائےگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو بھارتی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم سے 2-3 سے جیت لی ہے۔ بھارتی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں برطانوی خواتین ٹیم کو 97 رنز سے ، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 24 رنز سے شکست دی تھی تاہم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے بھارتی ویمنز کو 5 رنز سے مات دی تھی جس کے بعد چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ویمن نے انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو نہ صرف 6 وکٹوں سے شکست دی بلکہ پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی تھی۔ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کی ویمنز ٹیم کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ون ڈے سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ میزبان برطانوی ویمنز ٹیم کو بھی بائولنگ آل رائونڈر نیٹ سکیور برنٹ ہی لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو روز بائول،سائوتھمپٹن میں کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 19 جولائی کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جولائی کو ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کھیلا جائے گا۔








