انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ یکم اگست سے شروع ہوگا

برمنگھم ۔27 جولائی(اے پی پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو ہوم گراﺅند اور کراﺅڈ کا فائدہ ضرور ہوگا تاہم اس کا ٹیم پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فار میں …

برمنگھم ۔27 جولائی(اے پی پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو ہوم گراﺅند اور کراﺅڈ کا فائدہ ضرور ہوگا تاہم اس کا ٹیم پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فار میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔