لندن۔24جون (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ 26 جون کو ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دورے کا آغاز26جون کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ سے ہوگا ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 29 جون کو نیو روڈ، ورسیسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3جولائی کو کائونٹی گرائونڈ، برسٹل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گے جبکہ میزبان انگلینڈ کی خواتین ٹیم ہیتھر نائٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں سائوتھمپٹن پہنچیں گی جہاں 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جولائی کو کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 9جولائی کو ہوو میں کھیلا جائے گا ، تیسرا ٹی 20 میچ 11جولائی کو کینٹربری کے مقام پر کھیلا جائےگا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 13جولائی کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا