انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

لندن۔25جون (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ کل( بدھ کو )ریور سائیڈ گراؤنڈ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان …

لندن۔25جون (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ کل( بدھ کو )ریور سائیڈ گراؤنڈ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دورے کا آغاز26جون کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ سے ہوگا جو ریور سائیڈ گراؤنڈ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دوسرا ون ڈے میچ 29 جون کو نیو روڈ ورسیسٹر میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3جولائی کو کائونٹی گرائونڈ برسٹل میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی جبکہ میزبان انگلینڈ کی خواتین ٹیم ہیتھر نائٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں سائوتھمپٹن پہنچیں گی جہاں 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جولائی کو کھیلا جائے گا،دوسرا 9جولائی کو ہوو میں ، تیسرا ٹی 20 میچ 11جولائی کو کینٹربری کے مقام پر ،چوتھا 13جولائی کو کیننگٹن اوول لندن جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جولائی کو لارڈز لندن میں کھیلا جائے گا

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں