انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی، انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

لیڈز ۔ 18مئی (اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر …

لیڈز ۔ 18مئی (اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا تاہم میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور چوتھے ایک روزہ میچز میں بھی کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ نہ دیا اور انگلش ٹیم نے مسلسل تین میچز جیت کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے، دونوں ٹیمیں آخری ایک روزہ میچ میں کل اتوار کو مدمقابل ہوں گی، میزبان ٹیم مشن کلین سویپ کیلئے پر عزم دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم آخری میچ میں فتح حاصل کر کے بھرپور انداز سے ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply