انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل) آمنے سامنے ہونگی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر

ساﺅتھمپٹن ۔ 10 مئی (اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) ہفتہ کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس سے قبل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے …

ساﺅتھمپٹن ۔ 10 مئی (اے پی پی) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) ہفتہ کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس سے قبل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پر عزم ہیں کے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ ادھر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 17 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply