انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا لئے، ایلسٹر کک اور جو روٹ کی سنچریاں، محمد عامر اور راحت علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں

مانچسٹر ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا لئے، کپتان ایلسٹر کک 105 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ جو روٹ 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد عامر اور راحت علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یہاں …

مانچسٹر ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا لئے، کپتان ایلسٹر کک 105 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ جو روٹ 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد عامر اور راحت علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یہاں اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، سٹیون فن اور جیک بال کو ڈراپ کر کے بین سٹوک اور جیمز اینڈرسن کو ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ پاکستان نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر ایلیکس ہیلز 10 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

Leave a Reply