بارباڈوس۔11نومبر (اے پی پی):کپتان جوز بٹلر کی دھواں دار بیٹنگ کے باعث انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سریز0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 159 رنز کا ہدف دیا،جو بعد میں انگلینڈ نے کپتان جوز بٹلر کے دھواں دار 83 رنز کی بدولت 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کے جوز بٹلر کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناکر انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لئے 159 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کے رومین پائول 43، روماریو شیفرڈ22 اور نکولس پوران 14 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود ،لیام لیونگسٹون اورڈین موسلی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے کپتان جوز بٹلر کی دھواں دار مطلوبہ ہدف 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 6 فلک شگاف چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائےویل جیکس 38 اور لیام لیونگسٹون ناقابل شکست 23 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔یوں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔