خلیجی ممالک کی یمن میں اتحادی افواج کے کیمپ پر حملے کی مذمت

ابوظہبی۔11نومبر (اے پی پی):خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے یمن میں اتحادی افواج کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم مجرمانہ اور بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت اور دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔اماراتی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور یمن میں اتحادی افواج کے ساتھ یکجہتی کا …

ابوظہبی۔11نومبر (اے پی پی):خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے یمن میں اتحادی افواج کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم مجرمانہ اور بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت اور دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔اماراتی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور یمن میں اتحادی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح کویت کی وزارت خارجہ نے اتحادی افواج کے کیمپ پر حملے کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کویت نے یمن میں قیام امن اور استحکام کی تمام کوششوں کی حمایت کی ہے۔

علاوہ ازیں بحرین کی وزارت خارجہ نے بھی اعلامیہ میں کہا ہے کہ یمن میں اتحادی افواج کے کیمپ پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ بحرین کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےشہید ہونے والے سپاہیوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔