چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا پولیس خدمت مراکز اور فیلڈ کا دورہ

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے مختلف پولیس خدمت مراکز اور فیلڈ کا دورہ کر کے خدمت مراکز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سروسز کا جائزہ لیااورشہریوں کو بروقت، شفاف اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کیں

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے مختلف پولیس خدمت مراکز اور فیلڈ کا دورہ کر کے خدمت مراکز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سروسز کا جائزہ لیااورشہریوں کو بروقت، شفاف اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے فیلڈ میں ڈیوٹی پر مامور افسران کی کارکردگی بھی چیک کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور شہریوں کی سہولت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر نےفیلڈ افسران کو ذمہ داری، پیشہ ورانہ امور اور عوام دوست رویے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔