چیئرمین سینیٹ کمبوڈیا کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کمبوڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کمبوڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وطن واپسی پر سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدرِ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی تک سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدرکی آئینی ذمہ داریاں انجام دیں گے.