انگلینڈ کی سنو بورڈ سٹار میا بروکس بگ ایئر فائنل میں پہنچ گئیں

روم۔9فروری (اے پی پی):انگلینڈ کی نوجوان سنو بورڈ سٹار میا بروکس نے ابتدائی غلطی کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے بگ ایئر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بی بی سی کے مطابق 19 سالہ میا بروکس نے 2 رنز میں مجموعی طور پر 167 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن پر فائنل میں جگہ بنائی۔ابتدائی رن میں لینڈنگ کے مسئلے کے بعد میا بروکس نے دوسرے رن …

روم۔9فروری (اے پی پی):انگلینڈ کی نوجوان سنو بورڈ سٹار میا بروکس نے ابتدائی غلطی کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے بگ ایئر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بی بی سی کے مطابق 19 سالہ میا بروکس نے 2 رنز میں مجموعی طور پر 167 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن پر فائنل میں جگہ بنائی۔ابتدائی رن میں لینڈنگ کے مسئلے کے بعد میا بروکس نے دوسرے رن میں دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ کوالیفکیشن کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ فائنل میں پہنچنے سے زیادہ ٹرکس کامیابی سے مکمل کرنے پر مطمئن ہیں۔

میا بروکس پہلے ہی ورلڈ چیمپئن شپ اور دو ایکس گیمز گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں، تاہم اولمپک تمغہ ان کے کیریئر کی واحد کمی ہے۔ اگر وہ آئندہ ہونے والے فائنل میں کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ 78 سال میں انگلینڈ کی سب سے کم عمر ونٹر اولمپک میڈلسٹ بن جائیں گی۔دوسری جانب ان کی ساتھی کھلاڑی میزی ہِل 29ویں پوزیشن کے ساتھ فائنل میں جگہ نہ بنا سکیں، تاہم وہ اور بروکس 16 فروری سے شروع ہونے والے سلوپ سٹائل ایونٹ میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گی۔