تھانہ بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5 منشیات فروش گرفتار

تھانہ بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی):تھانہ بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ بھلوال صدر ضیاء الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا جن سے مجموعی طور پر 3 کلو 420 گرام چرس برآمد کر لی گئی، گرفتار منشیات فروش عامر سے 1 کلو 160 گرام چرس، علی حمزہ سے 660 گرام، مظہر سے 540 گرام، علی اقدس سے 530 گرام اور قیصر سے 530 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔