انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ہیتھرنائٹ لندن سپرٹ ویمنز کی پہلی جنرل منیجر مقرر

لندن۔2دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہیتھر نائٹ نے آئندہ سال دی ہنڈرڈ میں شرکت سے دستبردار ہوتے ہوئے لندن سپرٹ ویمنز ٹیم کی پہلی جنرل منیجر کا منصب سنبھال لیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 34 سالہ ہیتھر نائٹ کا یہ فیصلہ ان کے کیریئر میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 2026 کے ہوم ٹی20 ورلڈ …

لندن۔2دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہیتھر نائٹ نے آئندہ سال دی ہنڈرڈ میں شرکت سے دستبردار ہوتے ہوئے لندن سپرٹ ویمنز ٹیم کی پہلی جنرل منیجر کا منصب سنبھال لیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 34 سالہ ہیتھر نائٹ کا یہ فیصلہ ان کے کیریئر میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 2026 کے ہوم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ میں اپنی موجودگی کو محدود کرنے پر غور کر سکتی ہیں۔ اپنے نئے عہدے میں وہ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گی اور میچ کے دن ڈگ آؤٹ سے میدان میں قیادت کرنے والی کھلاڑیوں کے لیے مشاورتی کردار ادا کریں گی۔ اس ذمہ داری میں وہ ڈائریکٹر آف کرکٹ مو بوبات کے ساتھ قریبی اشتراک کریں گی۔

ہیتھر نائٹ نے اس موقع پر کہا ہے کہ میں لندن سپرٹ میں نئی ذمہ داری سنبھال کر بےحد خوش ہوں۔ بطور کھلاڑی اور گزشتہ ایڈیشن میں بطور کوچ، مجھے اس فرنچائز کے ساتھ اپنا وقت بےحد اچھا لگا ہے۔انگلینڈ آئندہ سال نہ صرف ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا بلکہ جولائی میں بھارت کے خلاف خواتین کے پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی لارڈز میں کرے گا، جہاں ہیتھر نائٹ اپنی ای سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اہم کردار ادا کرنے کی امید رکھتی ہیں، جو مزید ایک سال برقرار ہے۔ہیتھر نائٹ نے مزید کہا کہ میں اب بھی انگلینڈ اور سمرسیٹ کے لیے کھیلنے کی انتہائی خواہش مند ہوں، مگر یہ کردار میرے لیے ایک اہم پیشہ ورانہ موقع ہے۔

اس سے مجھے بہترین کرکٹ دماغ کے ساتھ کام کرنے اور اپنے کھیل کے بعد کیریئر کے لیے نئی مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ہیتھر نائٹ نے دی ہنڈرڈ کے ابتدائی چار ایڈیشنز میں لندن سپرٹ کی قیادت کی، جن میں 2024 کا ٹائٹل بھی شامل ہے۔ ہیتھر نائٹ کو 14 ٹیسٹ،157 ایک روزہ اور 132 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید خبریں