ساﺅتھمٹن۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بلے بازوں کی کارکردگی پر فخر ہے، فخر زمان، بابر اعظم اور آصف علی کی کارکردگی شاندار رہی ہے، امید ہے کہ اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا …
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بلے بازوں کی کارکردگی پر فخر ہے، سیریز میں کم بیک کیلئے پر جوش ہیں، سرفراز احمد فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے حیران کر دیا، جیت کے باوجود ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے، مورگن

مزید خبریں
ساﺅتھمٹن۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بلے بازوں کی کارکردگی پر فخر ہے، فخر زمان، بابر اعظم اور آصف علی کی کارکردگی شاندار رہی ہے، امید ہے کہ اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے، سیریز میں کم بیک کیلئے پر جوش ہیں، انگلش قائد ایوان مورگن نے کہا کہ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے حیران کر دیا، جیت کے باوجود ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 12 رنز سے شکست دی تھی، پاکستانی ٹیم 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 361 رنز بنا سکی تھی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ فتح کے قریب پہنچ کر شکست پر مایوسی ہوئی لیکن ہم اسے مثبت لیں گے، بلے بازوں کی کارکردگی پر فخر ہے، خصوصی طور پر فخر زمان، بابر اور آصف نے جس طرح سے بیٹنگ کی وہ ہمارے لئے پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کہ وہ اگلے میچز میں بھی عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے، آخری 10 اوورز میں باﺅلرز انگلش بلے بازوں کو قابو نہ کر سکے ورنہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں ہوتا، اگلا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے اور پوری ٹیم اس کیلئے تیار ہے۔ انگلش قائد مورگن نے کہا کہ 373 رنز کا ہدف حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، فخر زمان نے غیرمعمولی بیٹنگ سے حیران کر دیا، باﺅلرز نے جس طرح سے پاکستانی بلے بازوں کو روکا وہ قابل ستائش ہے، جیت کے باوجود ابھی بعض جگہوں پر مزید محنت کی ضرورت ہے، میچ میں کامیابی پر خوشی ہوئی، ورلڈ کپ سے قبل جوز بٹلر کی فارم پوری ٹیم کیلئے اہم ہے، امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز اور ورلڈ کپ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے۔








