انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا، مچل سٹارک

برسبین۔30نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف مینز ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے …

برسبین۔30نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف مینز ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آئندہ میچوں میں بھی فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مہمان انگلینڈ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کرایشز سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 4 سے 8 دسمبر تک گابا ،برسبین میں کھیلا جائے گا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے مایہ ناز آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو آئندہ میچزمیں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرے گی۔

جس کے لئے ٹیم بہتر حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔35 سالہ مچل سٹارک نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 3جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھااور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پایا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک گابا،برسبین میں کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں