انگلینڈ کے خلاف شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے، ایشز کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، لیون

لندن ۔ 27 اگست (اے پی پی) آسٹریلوی مایہ ناز فاسٹ بائولر نیتھن لیون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ آئندہ میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری قائم کریں گے۔ لیون نے کہا کہ انکی ٹیم ایشز کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ انگلینڈ نے …

لندن ۔ 27 اگست (اے پی پی) آسٹریلوی مایہ ناز فاسٹ بائولر نیتھن لیون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ آئندہ میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری قائم کریں گے۔ لیون نے کہا کہ انکی ٹیم ایشز کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھے ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔ نیتھن لیون نے اپنے بیان میں کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست سے مایوس نہیں ہوئے بلکہ چوتھے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں دوبارہ برتری قائم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں انکو آئندہ میچ میں نہیں دوہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ایشز کے دفاع کے لئے پرعزم ہے تاہم انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید خبریں