انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناقص باﺅلنگ کو مدنظر رکھ کر ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، انضمام الحق

لاہور۔20 مئی(اے پی پی )ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیا ں انگلینڈ کے خلا ف ون ڈے سیریز میں شکست اور ناقص باﺅلنگ کو مد نظر رکھ کر کی گئیں ۔محمد عامر جو کہ ناقص باﺅلنگ پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے اپریل میں ورلڈ کپ کےلئے اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے کو انگلینڈ کے دورہ میں اس لئے شامل کیا گیا …

لاہور۔20 مئی(اے پی پی )ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیا ں انگلینڈ کے خلا ف ون ڈے سیریز میں شکست اور ناقص باﺅلنگ کو مد نظر رکھ کر کی گئیں ۔محمد عامر جو کہ ناقص باﺅلنگ پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے اپریل میں ورلڈ کپ کےلئے اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے کو انگلینڈ کے دورہ میں اس لئے شامل کیا گیا تھا کہ ان کی انگلینڈ میں بہتر پرفارمنس دیکھ کر انہیں ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا لیکن محمد عامر چکن پاکس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے لیکن اس کے باجود انہیں ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی طرف سے کہا گیا کہ محمد عامر ایک تجربہ کار بولر ہے اور اسے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بولنگ کا وسیع تجربہ ہے۔محمد عامر گزشتہ 14ون ڈے میچز میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کرسکے تھے ۔اسی طرح بلے باز آصف علی بھی محمد عامر کی طرح ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے لیکن انہوں نے انگلینڈ کےخلاف دو ون ڈے میچز میں نصف سینچریاں بنائیں تو انہیں چیف سلیکٹر نے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا ۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نچلے نمبرز پر بیٹنگ کےلئے آصف علی بہترین بلے باز ثابت ہوسکتا ہے ۔وہاب ریاض جن کا نام ورلڈ کپ کے پہلے 23کھلاڑیوں میں بھی نام شامل نہیں تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف بولر ز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کا موقع ملا ۔وہاب ریاض دو سال قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور انہوں نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف ایبجسٹن میں کھیلا تھا جس میں وہ ان فٹ ہوگئے تھے تاہم وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی بولنگ کی تھی ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اچھی ریورس سوئنگ کرلیتا ہے جبکہ پرانی گیند سے بھی اچھی بولنگ کرتا ہے اور انگلینڈ کی وکٹوں پر وہ اچھا بولر ثابت ہوگا ۔فہیم اشرف اور جنید خان انگلینڈ کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرسکے جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply