راولپنڈی۔26دسمبر (اے پی پی):چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) راولپنڈی کی ہدایات پر ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 3 (2) (اے) کی دفعات پر عمل درآمد کے لیے راولپنڈی سٹی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ ج
معرات کو جاری بیان کے مطابق ایکٹ کے سیکشن 33(26) کے تحت جرمانے کے سلسلے میں کارروائی شروع کرنے کے لیے ٹائلوں سے لدی گاڑی کو تحویل میں لیا گیا۔ واجب الادا سیلز ٹیکس اور جرمانے کی مد میں 229000 روپے وصول کیے گئے ہیں۔