اوجے شیلڈز کا ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

کرائسٹ چرچ۔2دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیزکی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولاوجے شیلڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 29 سالہ اوجے شیلڈزنے ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ کے مقام پر میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اوجے شیلڈز ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے …

کرائسٹ چرچ۔2دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیزکی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولاوجے شیلڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 29 سالہ اوجے شیلڈزنے ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ کے مقام پر میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اوجے شیلڈز ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 347 ویں ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں۔اوجے شیلڈز14 فروری 1996 کو جمیکا میں پیدا ہوئے۔اوجے شیلڈز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر ویسٹ انڈیز ٹیم میں داخل کیا گیا ہے۔اوجے شیلڈز نے 16 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جبکہ 11 لسٹ اے کے میچز کھیلے ہیں۔

مزید خبریں