اولمپک ویمنز آئس ہاکی، امریکا اور سویڈن کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

روم۔11فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں ناقابل شکست امریکا اور سویڈن کی ٹیمیں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ شنہوا کے مطابق گروپ اے کی ٹاپ ٹیم امریکا اور گروپ بی کی ٹاپ ٹیم سویڈن جو تاحال ناقابل شکست ہیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ امریکا کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے ہیں اور …

روم۔11فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں ناقابل شکست امریکا اور سویڈن کی ٹیمیں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ شنہوا کے مطابق گروپ اے کی ٹاپ ٹیم امریکا اور گروپ بی کی ٹاپ ٹیم سویڈن جو تاحال ناقابل شکست ہیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ امریکا کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے ہیں اور چاروں جیتے ہیں ۔

اسی طرح سویڈن کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور اس نے بھی اب تک 4میچز کھیلے اور چاروں میں اس کو فتح حاصل ہوئی ہے۔پالاٹالیا، میلان میں کھیلے گئے اپنے گروپ اے کے چوتھے میچ میں امریکا کی ویمنز آئس ہاکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اور دفاعی چیمپئن کینیڈا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے ہرا دیا۔یہ امریکا کی اپنے گروپ اے میں مسلسل چوتھی فتح ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی امریکی ٹیم کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئی ہے۔ امریکی ٹیم آئندہ کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے خلاف اہم مقابلے میں میدان میں اترے گی۔ادھر فیرا میلانو، میلان میں کھیلے گئے گروپ بی کے اپنے چوتھے میچ میں سویڈن اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سویڈن کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جاپان کی آئس ہاکی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔