اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):اولمپک ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر (ایڈمن) احتشام الحق، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رضوان الحق کے علاوہ مختلف کھیلوں …
اولمپک ڈے کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):اولمپک ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر (ایڈمن) احتشام الحق، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رضوان الحق کے علاوہ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
پہلی دفاع اولمپک ڈے 23 جون 1948 کو منایا گیا۔ پروگرام میں مختلف مقررین نے اولمپک گیمز کی تاریخ اور اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ شاہد اسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے کہا کہ اولمپک ڈے کے حوالے سے ملک کے دوسرے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد خوش آئند بات ہے ،یہ دن پورے ملک میں سپورٹس تنظیمیں جوشِ و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکانے اولمپک ڈے کے حوالے سے واک بھی کی۔








