اولمپک گیمز، جنوبی افریقا کی ٹٹجانا سمتھ نے ویمنز سوئمنگ بریسٹ سٹروک100 میٹر میں طلائی تمغہ جیت لیا
پیرس۔30جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمزمیں جنوبی افریقا کی ٹٹجانا سمتھ نے سوئمنگ کے 100 میٹر بریسٹ سٹروک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ویمنز سوئمنگ کے 100 میٹر بریسٹ سٹروک مقابلے میں جنوبی افریقا کی ٹٹجانا سمتھ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 1منٹ اور 5.28 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
چین کی تانگ کیانٹنگ 5.54 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور آئرلینڈ کی مونا میک شیری 5.59 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا