اولمپک گیمز، قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ دوسرے راﺅنڈ کا میچ 11 اگست کو کھیلیں گے

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز میں اپنے دوسرے راﺅنڈ کا میچ 11اگست کو کھیلے گے۔ برازیل میں جاری اولمپکس گیمز میں جوڈو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو پہلے راﺅنڈ میں واک آوور مل گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا ہے۔ دریں اثناءپاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز میں اپنے دوسرے راﺅنڈ کا میچ 11اگست کو کھیلے گے۔ برازیل میں جاری اولمپکس گیمز میں جوڈو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو پہلے راﺅنڈ میں واک آوور مل گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا ہے۔ دریں اثناءپاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ یوکرائن اور ازبکستان کے کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں 23ویں اور 31ویں نمبر پر ہیں جبکہ شاہ حسین شاہ عالمی رینکنگ میں 55ویں نمبر پر ہیں تاہم ایونٹ میں ان سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے راﺅنڈ میں شاہ حسین شاہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔

Leave a Reply