اولڈ روات 132 کے وی گرڈ سٹیشن پر بس بار ڈراپر کلیمپ کی تبدیلی کی وجہ سے 20 جنوری کو بجلی بند رہے گی، ترجمان آئیسکو

114

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس کے تحت 132 کے وی اولڈ روات گرڈ سٹیشن پر 132 کے وی بس بار ڈراپر کلیمپ کی تبدیلی کی وجہ سے ہفتہ 20 جنوری کی صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک RCCI-5، ساگری، نیو کلیام،RCCI-4، کلیام، سپارکو،روات،

چوک پنڈوری،HPT-3،کلر،سہالہ کالج،نیو روات،بسالی،RCCI،ریڈکو،RCCI-2،ڈی ایچ اے ہومز،RCCI-III،پنڈ جاتلہ،HPT-1،HPT-2،ایم شہید،CWO،PAECHS فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔

وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔