میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک سمتھ پر مشتمل ہم وطن میزبان حریف جوڑی کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک سمتھ پر مشتمل ہم وطن میزبان حریف جوڑی کو نہ صرف 6-4، 4-6 اور (6-10)سے شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل بھی جیت لیا۔