کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں داخل

میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی ۔ آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک …

میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی ۔

آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور امریکی ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف میرا اینڈریوا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈیانا شنائیڈر پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف میرا اینڈریوا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈیانا شنائیڈر پر مشتمل روسی جوڑی کو 7-6(7-4)،4-6 اور 3-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔