اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ مزید وسعت دینے اور نادار رجسٹریشن سینٹرز ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلایا جائے ، وزیر داخلہ 

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جارہا ہے ،نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے۔ وہ جمعرات کو نادرا ہیڈکوارٹرز دورہ کے موقع پر نادرا بائیک سروس کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے

۔ چیئرمین نادرا کی وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔چئیر مین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کوآگاہ کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چئیرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد دی ۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے،

اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا ۔شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے،اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔