اوپن یونیورسٹی کے داخلے جاری، مالی معاونت اور مفت تعلیم کے بڑے مواقع

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2026ء کے داخلے جاری ہیں جس کے ساتھ ہی یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کے لیے مالی معاونت کے دروازے بھی کھول دیئے ہیں۔وہ طلبہ جنہوں نے گزشتہ سمسٹر خزاں 2025ء میں مالی معاونت حاصل کی تھی وہ رواں سمسٹر میں بھی 23 جنوری تک سٹوڈنٹ سروس ریکوئسٹ کے ذریعے مالی معاونت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2026ء کے داخلے جاری ہیں جس کے ساتھ ہی یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کے لیے مالی معاونت کے دروازے بھی کھول دیئے ہیں۔وہ طلبہ جنہوں نے گزشتہ سمسٹر خزاں 2025ء میں مالی معاونت حاصل کی تھی وہ رواں سمسٹر میں بھی 23 جنوری تک سٹوڈنٹ سروس ریکوئسٹ کے ذریعے مالی معاونت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ وہ طلبہ جو پہلی مرتبہ مالی معاونت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 30 جنوری تک اپنے قریبی ریجنل کیمپس سے رابطہ کر کے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید برآں یونیورسٹی کی جانب سے قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا)، گلگت بلتستان اور بلوچستان بھر کے بچوں کے لیے میٹرک کی تعلیم مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی خواہش ہے کہ کوئی بھی بچہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پسماندہ علاقوں کے زیادہ سے زیادہ بچے اس تعلیمی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا یہ اقدام تعلیمی مساوات کے فروغ اور ملک کے دور دراز علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔