اوکاڑہ ،چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا آغاز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اوکاڑہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):سپورٹس جمنیزیم میں انڈر 17 اور 19 نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی،انڈر 17اور 19 نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کے سلسلہ میں ضلعی سطح پر ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فن کے جوہر دکھائے، ٹرائلز میں مختلف …

اوکاڑہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):سپورٹس جمنیزیم میں انڈر 17 اور 19 نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی،انڈر 17اور 19 نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کے سلسلہ میں ضلعی سطح پر ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فن کے جوہر دکھائے، ٹرائلز میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے کھلاڑیوں نے بھرپور مقابلے کیے جبکہ ریسلنگ کے جدید اور روایتی داؤ پیچ دیکھنے کو ملے، مقابلوں کے دوران کھیلوں کے جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ نمایاں رہا۔

ڈی ایس او محمد اشفاق نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ جیسے روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو آئندہ انڈر 19 نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں ضلع کی نمائندگی کریں گے، ڈی ایس او محمد اشفاق نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔