اوکاڑہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سے 10 کلو 240 گرام چرس برآمد

109
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

اوکاڑہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):اوکاڑہ پولیس نے منشیات فروش سے 10 کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او اعجاز احمد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق عرف پھیکی کو گرفتار کر کے منشیات کی بھاری ترسیل کو ناکام بنا دیا۔ ۔

ملزم سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ اور حویلی لکھا کے مختلف علاقوں میں منشیات بھی فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔