اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (بدھ) کے لئے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسےفی لٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے
اوگرا کا بدھ کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (بدھ) کے لئے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسےفی لٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لٹرہو گئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔







