صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے شعبوں میں اشتراک کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اور جمہوریہ چیک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے شعبوں میں اشتراک کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جمہوریہ چیک کے قومی دن کے موقع پر صدر پیٹر پاول کے نام اپنے خط میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرتے رہیں گے۔







