او آئی سی کا جنرل سکریٹریٹ ہندوستان میں مسلم اقلیت کو متاثر کرنے والی حالیہ پیشرفتوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے،او آئی سی کا اعلامیہ

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا جنرل سکریٹریٹ ہندوستان میں مسلم اقلیت کو متاثر کرنے والی حالیہ پیشرفتوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے، سکریٹریٹ نے شہریت کے حقوق اور بابری مسجد کیس دونوں کے حوالوں سے حالیہ پیشرفت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہےاور ہندوستان میں مسلم اقلیت کی حفاظت اور اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا جنرل سکریٹریٹ ہندوستان میں مسلم اقلیت کو متاثر کرنے والی حالیہ پیشرفتوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے، سکریٹریٹ نے شہریت کے حقوق اور بابری مسجد کیس دونوں کے حوالوں سے حالیہ پیشرفت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہےاور ہندوستان میں مسلم اقلیت کی حفاظت اور اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزمکا اعادہ کیا ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق او آئی سی جنرل سکریٹریٹ نے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج کردہ اصولوں اور ذمہ داریوں اور بلا تفریق اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرنے والے تمام متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز کی انتہائی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان اصولوں کو بالا دست رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ، ان اصولوں اور ذمہ داریوں کے برعکسکوئی بھی قدم مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں پورے خطے کی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں