او آئی سی کا روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد فوری روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے میانمر حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کو رسائی اورراخین صوبہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کیلئے یو این ایجنسیوں کو فوری اور محفوظ جانے کی اجازت دے۔دفتر خارجہ کے …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے میانمر حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کو رسائی اورراخین صوبہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کیلئے یو این ایجنسیوں کو فوری اور محفوظ جانے کی اجازت دے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جینوا میں یو این ایچ آر سی کے 27ویں خصوصی سیشن کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ فرخ عامل نے کہا کہ جاری تشدد سے لاکھوں روہنگیا مسلمان خواتین،بچے اور مرد پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے روہنگیا مہاجرین کی واپسی کیلئے بنگہ دیش اور میانمر کے مابین دو طرفہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مصالحت کی ضرورت ہے،اور یہ تب ممکن ہے جب میانمر کے روہنگیا مسلمانوں کیساتھ امتیازی رویہ ختم ہو جائے۔سفیر عامل نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم روہنگیا مسلمانوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی غرض سے تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ کام کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مہاجرین کی جلد ،محفوظ اور باعزت میانمر واپسی کو یقینی بنانے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply