جدہ۔5نومبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے مجوزہ اسرائیلی قانون کی شدید مذمت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق او آئی سی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس قانون کو باطل اور نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا۔ تنظیم نے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی انسانی قانون، جنگی قیدیوں کے ساتھ برتاؤ سے متعلق جنیوا کنونشن اور اقوامِ …
او آئی سی کی فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے مجوزہ اسرائیلی قانون کی مذمت

مزید خبریں
جدہ۔5نومبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے مجوزہ اسرائیلی قانون کی شدید مذمت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق او آئی سی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس قانون کو باطل اور نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا۔
تنظیم نے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی انسانی قانون، جنگی قیدیوں کے ساتھ برتاؤ سے متعلق جنیوا کنونشن اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے۔








