اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےہفتہ کے روز کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 14 ستمبر کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،I-8/2،H-8/2،این ای سی او پی فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ڈھوک حسو، پیرودھائی،قائد آباد،ذیشان کالونی،گلزار قائد،کھنہ روڈ،سروس روڈ،اظہر آباد،لوہی بھیر فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،ایم ای ایس،پی اے ایف،محبوب شہید،پارک ویو،پنڈی بورڈ،جیل پارک،کار چوک،
فیڈرز،اٹک سرکل،ائر یونیورسٹی،پی ایم ہائوسنگ کالونی، فیڈر، چکوال سرکل،راول،ساغر پور،ڈھوڈا فیڈرز، جہلم سرکل، اجمل شہید، F-7کچہری،عباس پورہ،پکھوال، F-9چک دولت،جاکھڑ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔