اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت کی وجہ سےبدھ کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق بدھ 5 فروری کو صبح9 بجے سے دوپہر2بجے تک راولپنڈی کینٹ سرکل،کشمیر روڈ،سر سید روڈ،بوستان خان روڈ،کار چوک،آر سی سی آئی ایکسپریس،جھنڈا، اے او ڈبلیو ایچ ایس،نارا،کلر سیداں،ساگری،سہالہ کالج،کرنب کسوال،نشان حیدر،آر آئی سی، گریسی لائن فیڈرز،جی ایس او سرکل،صبح9بجے تادن 12بجے تک ،132کے وی فوجی سیمنٹ پلانٹ گرڈ سٹیشن،صبح9بجے تاشام 4بجے تک 132کے وی ٹرانسمیشن لائن باہتر موڑ لوکیشن نمبر95 اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔
وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔