اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر ہفتہ 17 اگست اور 18 اگست کو بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 17 اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،ڈھوک چوہدریاں،ڈھوک حسو، عالم آباد،پیرودھائی،قاضی آباد، ای بلاک،سہام،مزمل ٹائون،گنگال،ایئر پورٹ،گلزار قائد،کھنہ روڈ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،سی بی آر۔II،رحمت آباد۔Iفیڈرز،اٹک سرکل،دریائے شریف فیڈر،جہلم سرکل، شکریلہ،منڈی بھلوال،چھپرن،سرائے عالمگیر،شمس آباد،فتح پور،پران،محلہ شہیداں،ملٹری کالج،عباس پورہ،اجمل شہید،پکھوال،جاکھر، F-7کچہری،F-9چک دولت فیڈرز، چکوال سرکل،ڈھوڈا،راما فیڈرز اور 18 اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک اٹک سرکل،مقصود شہید فیڈر،راولپنڈی سٹی سرکل،سکستھ روڈ فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔