آئی ایم ایف کا چینی معیشت کی شرح نمو 2023 میں 5.2 فیصد رہنے کی توقع کا اظہار

آئی ایم ایف کا یوکرین کو 88 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ

واشنگٹن ۔31جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کہا ہے کہ 2023 میں چینی معیشت کی شرح نمو5.2 فیصد پر رہنے کی توقع ہے۔ منگل کو اس حوالے سے آئی ایم ایف نے سنگاپور میں ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی تازہ رپورٹ جاری کی جس میں 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی کا تخمینہ 2.9 فیصد لگایا گیا ہے جس کے 2024 میں 3.1 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی 5.2 فیصد رہے گی۔