آئی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم بڑھ کر 2197 ملین ڈالر ہو گیا،پی بی ایس

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی قومی برآمدات کا حجم بڑھ کر 2197 ملین ڈالر ہو گیا۔ جاری مالی سال میں پہلے 10ماہ میں جولائی تا اپریل 22 ۔ 2021 کے دوران برآمدات میں 29.29 فیصد کی شرح نمو رہی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم 2197.989ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ …

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی قومی برآمدات کا حجم بڑھ کر 2197 ملین ڈالر ہو گیا۔ جاری مالی سال میں پہلے 10ماہ میں جولائی تا اپریل 22 ۔ 2021 کے دوران برآمدات میں 29.29 فیصد کی شرح نمو رہی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم 2197.989ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کی مالیت 1699.860ملین ڈالر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں کمپیوٹر سروسز کی برآمدات 30.77فیصد اضافہ سے 1343.550ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1756.957ملین ڈالر تک بڑھ گئیں ۔

مزید برآں اس دوران سافٹ وئیر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات بھی 48.43فیصد کی شرح نمو کے نتیجہ میں 443.478ملین ڈالر کے مقابلہ میں 658.239ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ ہارڈ وئیر کنسلٹنسی سروسز کی قومی برآمدات کا حجم 337.72فیصد بڑھوتری سے 0.456ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.996ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

مزید خبریں