راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کواندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نوشہرو فیروز میں متاثرہ لوگوں کو طبی اور انتظامی مدد کرنے میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان آرمی لوگوں کی بحالی تک ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے خدمت جاری رکھے گی۔
بعد ازاں آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔