آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

برسبین۔13نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات کو) دی گابا ،برسبین میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں برسبین پہنچ چکی ہیں ۔ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے جبکہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو جوش انگلس لیڈ کریں گے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان …

برسبین۔13نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات کو) دی گابا ،برسبین میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں برسبین پہنچ چکی ہیں ۔ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے جبکہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو جوش انگلس لیڈ کریں گے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہےجس میں گرین شرٹس نے کینگروز کو 1-2 سے شکست دی تھی۔پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔آسٹریلیا نےپاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی،

جس کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی اور پھر تیسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے ہر اکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی ٹیم نے 22 سال کے بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر کسی ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔پاکستان کی ٹیم نے ون ڈے سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے جس کے لئے پاکستان اور میزبا ن آسڑیلیا کی ٹیمیں برسبین پہنچ چکی ہیں اور ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور ٹی ٹونٹی سیریز میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گرائونڈجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔