آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ فائن فوڈ آسٹریلیا ‘‘ میں شرکت کے لئے جمعہ 17 مئی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں2سے 5ستمبر تک جاری رہے گی جس میں چائے ، دلیہ ، کافی ، …

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ فائن فوڈ آسٹریلیا ‘‘ میں شرکت کے لئے جمعہ 17 مئی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں2سے 5ستمبر تک جاری رہے گی

جس میں چائے ، دلیہ ، کافی ، چاول ، گلابی نمک ، مشروبات ، ڈیری مصنوعات ، گوشت ، سی فوڈ، فروزن فوڈ، پھل ، سبزیاں ، سنیکس اور زراعت سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں